نئی دہلی25 نومبر (یو این آئی)پارلیمنٹ کے اجلاس سرما کی کارروائی ایجنڈے کے مطابق احسن طور پر چلانے کی کوشش میں ہر چند کہ آج مرکزی حکومت نے ایک کل جماعتی مٹنگ کی لیکن ملک میں ’’عدم برداشت‘‘ کے حوالے سے دونوں ایوانوں
کی کارروائیاں کس قدر متاثر رہیں گی اس کا اندازہ حکمراں اور اپوزیشن دونوں کو ہے۔
کل سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے والا ہے۔
عدم براداشت پر پارلیمنٹ میں بحث کے لئے کانگریس نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نوٹس دے دیا ہے۔